غریب اور نادار لوگوںکیلئے قانونی معاونت بلامعاوضہ:سردار یوسف ڈوگر

Apr 28, 2022


ظریف شہید( نامہ نگار) قانون دان سردار یوسف ڈوگر نے کہا ہے کہ کسی بھی غلط کام کی نشاندہی کرنا اور پھر اس کی سرکوبی  کیلئے کاوش کرنا اپنا فریضہ سمجھتا ہوں. غریب اور نادار لوگوں کی قانونی معاونت بلامعاوضہ کرتا ہوں. علاقہ بھر سے غریب اور نادار طبقہ جن کو بھی کوئی قانونی تعاون درکار ہے بلا خوف میرے چیمبر میں تشریف لائے ان کا ہر طرح کا قانونی، عدالتی جائز مسئلہ بلامعاوضہ حل کرایا جائے گا. ان خیالات کا اظہار انہوں نے معروف سماجی رہنما ملک منظور ڈوگر کی رہائشگاہ ماڑی نون میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مزیدخبریں