کچاکھوہ (نامہ نگار) کچاکھوہ مرکزصحت میں مسیحائوں کا میڈیسن کمپنیوں سے گٹھ جوڑ کر لیا جبکہ مریض لْٹنے لگے ہسپتال میں دستیاب ادویات کے باوجود مریضوں کو منظور نظر میڈیسن کمپنیوں کی ادویات تجویز کی جانے لگیں ، پنجاب حکومت کی ہر سرکاری ہسپتال کو واضح تحریری ہدایات ہیں کہ ایمرجنسی میں کسی بھی مریض کو ہسپتال سے باہر کی ادویات تجویز نہیں کی جائیں گی ،مگردیہی مرکزصحت کے ڈاکٹرزنے میڈیسن کمپنیوں سے گٹھ جوڑ کرکے احکامات کی دھجیاں اڑادی ہیں ،صرف یہی نہیں بلکہ سرکاری ہسپتال میںآئے ہوئے مریضوں کو ناقص وٹامن سیرپ بھی تجویز کئے جاتے ہیں عام قسم کی ایمرجنسی کے لئے بھی کوشش کی جاتی ہے کہ مریضوں کو نجی ہسپتال میں منتقل کیا جائے ،ایمرجنسی میں کسی سینئر ڈاکٹر کی ڈیوٹی نہیں لگائی جاتی،جبکہ ڈیوٹی روسٹر میں سینئر ڈاکٹرز کے صرف نام ہی لکھے جاتے ، علاقہ مکینوں نے محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران سے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔
کچاکھوہ مرکزصحت ، مسیحائوں کا میڈیسن کمپنیوں سے گٹھ جوڑ ،مریض لْٹنے لگے
Apr 28, 2022