لڈن ستلج ہیڈ اسلام پر جعلی پرچیوں سے ٹول ٹیکس وصولی ، انتظامیہ خاموش

Apr 28, 2022


لڈن (نامہ نگار) ٹول پلازہ سے گزرنے والی گاڑیوں سے 2 سو سے 3 سو گنا تک زائد رقم وصول کی جانے لگی جس سے گورنمنٹ کو روزانہ لاکھوں کا ٹیکہ لگ رہا ہے جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے ستلج ہیڈ اسلام کے مقام پر ٹول گورنمنٹ کی طرف سے لگایا جانے والا شیڈول بورڈ بھی گرا دیا گیا ہے اور جعلی پرچیوں کے ذریعے سے ٹول ٹیکس وصول کیا جارہا ہے ٹول پلازے کرتے دھرتوں نے  سرکاری افسروں کو نوازنے کے لئے ٹول پلازے سے من مانے ریٹس کے احکامات بھی دے  رکھے ہیں  ذرائع کے مطابق لڈن ستلج ہیڈ کے کرتے دھرتوں کو سرکاری افسروں کی آشیرباد بھی حاصل ہیں شیڈول کے مطابق کار اور جیپ کے 30 روپے ہیں جبکہ وصول کی جانے والی رقم 40 سے 50 روپے،ٹریکٹر ٹرالی 80  کی بجائے 120 سے 150 روپے،بڑی گاڑی 120 کی بجائے 250 روپے،مسافر بس 90روپے کی بجائے 120 روپے وصول کئے جارہے ہیں ٹرانسپورٹرز اور ڈرائیورز  نے کہا کہ یہ سلسلہ گزشتہ کئی سالوں سے چل رہا ہے مگر آج تک نہ انتظامیہ اور نہ ہی حکومت نے اس حوالے سے کوئی اقدامات کئے ہیں  رائیوروں اور شہریوں نے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں