جہانیاں (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمر افتخار شیرازی، اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد اکمل اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی علی رضا کے ہمراہ سستا رمضان بازار اور افطار دستر خوان جہانیاں کا دورہ کیا، سستا رمضان بازار کی
سہولیات اور انتظامات کے بارے میں دریافت کیا تو اسسٹنٹ کمشنر محمد اکمل نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ میں خود اسسٹنٹ کمشنر روزانہ کی بنیاد پر سستا رمضان بازار کی مانیٹرنگ کر رہا ہوں، مخیر حضرات کے تعاون سے روزانہ شہریوں کے لیے افطار دسترخوان کا اہتمام کیا جاتا ہے. اس دوران ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمر افتخار شیرازی اور اسسٹنٹ کمشنر محمد اکمل نے عام شہریوں کی صف میں بیٹھ کر افطاری کی۔
ڈپٹی کمشنر کاسستا رمضان بازار اور افطار دستر خوان جہانیاں کا دورہ ،افطاری بھی کی
Apr 28, 2022