نوسرباز شہری  کے پینتالیس ہزارلیکر فرار

Apr 28, 2022


جہانیاں (نامہ نگار) نوسربازوں کا گروہ جہانیاں پولیس کیلئے چیلنج گیا،  محمد اشتیاق  غلہ منڈی کے بینک سے رقم نکلوا کر پید ل  جا رہا تھا تین نامعلوم نوسربازوں نے چکمہ دے کرپینتالیس ہزار روپے نکال لیے اور  فرار ہو گئے۔واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران نوسربازی کی متعدد وارداتیں ہو چکی ہیں۔شہریوں نے ڈی پی او خانیوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں