24گھنٹوں میں 94 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ‘ مثبت کیسز کی شرح 0.54 فیصد ریکارڈ کی گئی ‘اعداد و شمار
ملک میں کورونا کی پانچویں لہر دم توڑنے لگی ،گزشتہ روز کورونا وائرس سے کوئی بھی شخص جاں بحق نہیں ہوا،ملک بھر میں اب تک 30 ہزار 369افراد کورونا کے باعث ابدی نیند سو چکے ہیں۔حکومتی اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ روز 17ہزار467کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 94 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ،ایک دن میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.54فیصد رہی۔ملک بھر میں اب تک ملک بھر سے 15لاکھ 27ہزار 956کرونا کے مریض سامنے آئے جن میں سے 14لاکھ 94ہزار141افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔پاکستان میں سب سے زیادہ کورونا کیسز صوبہ سند ھ سے سامنے آئے جہاں سے 5لاکھ 76ہزار769 جبکہ پنجاب سے 5لاکھ 6ہزار18کورونا کے کیس رپورٹ ہوئے اسی طرح خیبر پختونخوا سے 2لاکھ 19ہزار460،اسلام آباد سے ایک لاکھ 35 ہزار178اور بلوچستان سے 35ہزار484کورونا کے مریض سامنے آئے۔