پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کے اکاؤئٹ میں تبدیلی کردی ہے۔ گزشتہ روز محض 33 برس کی عمر میں پاکستان کے 37 ویں وزیرخارجہ کا حلف اٹھانے والے بلاول بھٹو نے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی بائیو میں ’Foreign Minister of Pakistan‘ کا اضافہ کردیا۔