ننکانہ صاحب(نامہ نگار)رمضان بازار صرف دعووں تک محدود،پھل اور سبزیاں غائب،اعلی حکام کی انکھوں میں دھول جھونک کر سب اچھا کی رپورٹ۔ تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب میں حکومت پنجاب کی جانب سے قائم کردہ رمضان بازار صرف فوٹو سیشن تک محدود ہوکر رہ گیا ہے۔۔گھی اور چینی نایاب جبکہ فیئر پرائس شاپ سے سبزیاں اور پھل بھی غائب ہیں۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز انتظامیہ کی جانب سے دکانداروں کو بروقت سبسڈی نہ ملنے کے باعث فئیر پرائس شاپ پر پھلوں اور سبزیوں کی فروخت بند کر دی گئی جس سے شہری شدید پریشان اور اشیا خوردونوش کے حصول کے کئے مارے مارے پھرنے لگے ہیں۔ آٹا، چینی اورگھی کا حصول شناختی کارڈ کے بغیر ناممکن ہے جبکہ دوردراز سے شدید گرمی میں آنے والے روزہ داروں کو گھنٹوں انتظار کے بعد بھی مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملتا۔شہری انتظامیہ کے خلاف پھٹ پڑے اور انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے رمضان بازار کو چور بازار قرار دینے لگے۔
ننکانہ :رمضان بازار صرف دعووں تک محدود،پھل اور سبزیاں غائب
Apr 28, 2022