پہلا ون ڈے، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا

پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا۔پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا 289 رنز کا ہدف اننگز 48 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔پاکستان کی جانب سے فخر زمان نے شاندار سنچری اسکور کی، وہ 117 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جب کہ امام 60 اور بابراعظم 49 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔نیوزی لینڈ کے ملنے نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اس سے پہلے پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ٹاس جیت بیٹنگ کی دعوت دی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیرل مچل نے 11چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے شاندار سنچری اسکور کی۔ ان کے علاوہ وِل ینگ نے 86 رن کی اننگز کھیلی۔قومی ٹیم کی جانب سے شاہین، نسیم اور حارث نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ شاداب خان ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔پاکستان کو اس جیت کے ساتھ پانچ میچوں پر مشتمل سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔دونوں ٹیموں کی مابین اگلا میچ 29 اپریل کو پنڈی میں ہی دن 330 بجے کھیلا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن