نیویارک (این این آئی)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل افغانستان میں عالمی ادارے کے لیے کام کرنے والی افغان خواتین پرپابندی کی مذمت میں جمعرات کو ایک قرارداد کی منظوری دی ہے۔اس میں طالبان انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خواتین اورلڑکیوں کے حقوق کے خلاف کریک ڈان کوفوری طور پرواپس لے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس قرارداد کا مسودہ متحدہ عرب امارات اور جاپان نے تیارکیا ہے۔اس میں طالبان کی افغان خواتین پر پابندی کو 'اقوام متحدہ کی تاریخ میں بے مثال' قراردیا گیا ہے اور 'افغان معاشرے میں خواتین کے ناگزیر کردار' پر زوردیا گیا ہے۔قرارداد کے مسودے میں کہا گیا ہے کہ افغان خواتین پر اقوام متحدہ کے لیے کام کرنے پر پابندی انسانی حقوق اورانسانی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔اس ماہ کے اوائل میں طالبان نے اقوام متحدہ کے لیے کام کرنے والی افغان خواتین پرپابندی عاید کردی تھی۔اس سے قبل دسمبر میں انسانی بنیادوں پرامدادی گروپوں کے لیے کام کرنے والی زیادہ تر خواتین کو روک دیا گیا تھا۔
سلامتی کونسل کی افغان خواتین پرطالبان کے کریک ڈائون کی مذمت میں قراردادمنظور
Apr 28, 2023