’’40برس بعد امریکی جوہری آبدوز بھیجی جائیگی‘‘ جنوبی کوریا کیساتھ نیا سکیورٹی معاہدہ

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان واشنٹگن ڈیکلیئریشن کے نام سے نیا سکیورٹی معاہدہ طے پایا ہے۔ معاہدے کا اعلان امریکی صدر جو بائیڈن اور جنوبی کوریا کے ہم منصب نے ملاقات میں کیا۔ جنوبی کوریا کے صدر رواں ہفتے امریکہ کے دورے پر ہیں۔ جنوبی کوریا کیلئے امریکہ جوہری بیلسٹک ٹیکنالوجی سے لیس آبدوز خطے میں بھیجے گا۔ نیو کلیئر آبدوز 40 برس کے بعد خطے میں بھیجی جائے گی۔ بڑھتے سکیورٹی تعاون کے باوجود جوہری ہتھیاروں کو خطے میں رکھا نہیں جائے گا۔ دو طرفہ فوجی مشقیں اور سٹرٹیجک اثاثہ جات میں بھی تعاون ہوگا۔ معاہدے کے تحت دو طرفہ جوہری مشاورتی گروپ بھی قائم کیا جائے گا۔ شمالی کوریا کے حملے کی صورت میں امریکہ جنوبی کوریا کو ہتھیاروں سمیت تمام امداد فراہم کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن