سانگلہ ہل (نمائندہ خصوصی) مخالفین نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے 2 افراد وحید احمد اور علی حسن کو قتل کر دیا۔ ملزم زمان اور وحید احمد کے مابین وقوعہ سے تھوڑی دیر پہلے معمولی تلخ کلامی ہوئی تھی۔ جس کا ملزمان کو رنج تھا، رات کے وقت مقتول وحید احمد، اس کا والد محمد حنیف، بھائی ذکاء اللہ، وسیم اختر اور ساتھی علی حسن اپنے کھیتوں میں ہارویسٹر کا انتظار کر رہے تھے۔ اسی دوران زمان موٹر سائیکل پر اپنے ساتھی کے ہمراہ آگیا۔ فائرنگ کر دی، علی حسن اور وحید احمد ہسپتال میں دم توڑ گئے۔