اسلام آباد(وقائع نگار) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امیدعلی بلوچ کی عدالت نے الیکشن ایکٹ کے تحت علی حیدر گیلانی وغیرہ کے خلاف سینیٹ الیکشن میں مبینہ رشوت کیس میں فردجرم کیلئے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو طلب کرلیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران عدالت نے پیپلز پارٹی کے رہنما علی حیدر گیلانی اور دو پی ٹی آئی رہنما فہیم خان اور جمیل احمد پر فردجرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی،تینوں ملزمان نے بیس بیس ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے بھی عدالت میں جمع کرا دیے،عدالت نے سماعت31 مئی تک کیلئے ملتوی کردی۔یاد رہے کہ گذشتہ سماعت پر کیس کے قابل سماعت ہونیپر ملزمان کو بیس بیس ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیاگیاتھا،الیکشن کمیشن نے کرپٹ طرز عمل پر علی حیدر گیلانی اور دیگر کے خلاف فوجداری کارروائی کی درخواست دائر کی تھی،سیشن 167 اور 168 ے تحت تین سال قید اور ایک لاھ روپے جرمانے کی سزائیں ہو ستی ہیں۔