لاہور (خبر نگار) پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جعلی قراردادیں منظور کی جا رہی ہیں۔ ن اور ش کی لڑائی اتنی بڑھ چکی ہے شکست کے خوف سے انتخابات سے بھاگ رہے ہیں۔ اگر اب یہ الیکشن نہیں کرواتے تو پھر کبھی الیکشن نہیں ہونگے۔ آئین کو پاؤں تلے روندنے کی اجازت نہیں دینگے۔