عمران کے وارنٹ گرفتاری تعمیل سے روکنے کا مقدمہ، شبلی فراز کی عبوری ضمانت منظور

Apr 28, 2023

 لاہور (خبرنگار) لاہور کی سیشن عدالت نے اسلام آباد پولیس کو سابق وزیراعظم عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل سے روکنے کے مقدمے میں تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز کی دو مئی تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔ ایڈیشنل سیشن جج ندیم حسن وسیر نے شبلی فراز کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ جمعرات کو سماعت پر شبلی فراز اپنے وکیل کیساتھ پیش ہوئے۔ عدالت نے اس سے پہلے یکم اپریل کو سینیٹر شبلی فراز کی عبوری ضمانت عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دی تھی۔ عدالت نے پولیس سے متعلعہ ریکارڈ بھی آئندہ سماعت کیلئے مانگ لیا۔ وکیل کے مطابق ریس کورس پولیس نے حقائق کے منافی مقدمہ درج کیا۔ پولیس نے درخواستگزار پر دھمکیاں دینے اور اعانت جرم کا بھی بے بنیاد الزام لگایا ہے۔ وکیل کے مطابق پولیس کو عدالتی احکامات کی تعمیل میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی گئی۔ اس لیے مقدمہ میں شامل تفتیش ہونے کیلئے ضمانت منظور کی جائے۔

مزیدخبریں