حکومت پنجاب نے کپاس کی سپورٹ پرائس 8500 روپے فی 40 کلوگرام مقررکردی

فیصل آباد (آئی این پی)حکومت پنجاب نے کپاس کی سپورٹ پرائس 8500 روپے فی 40 کلوگرام مقررکردی ہے جس سے نہ صرف کپاس کی فصل کی بحالی ممکن ہوسکے گی بلکہ کپاس کی کاشت میں اضافہ اور اس سے بہترین منافع بھی حاصل ہوسکے گا۔ان خیالات کا اظہار سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کپاس کی بحالی کی منظوری کیلئے پلان مرتب کرنے کی غرض سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع)  ڈاکٹر محمد انجم علی نے گزشتہ سالوں میں کپاس کی پیداوار میں کمی کی وجوہات کے متعلق بتایا۔

ای پیپر دی نیشن