سیکرٹری صنعت کی پیسک انتظامیہ کو زیر تعمیر عمارت کو3 سے 4ماہ میں مکمل کرانے کی ہدایت

لاہور( این این آئی)سیکرٹری صنعت و تجارت احسان بھٹہ نے پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے زیر تعمیر دفتر کا دورہ کر کے ترقیاتی کاموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔ ایم ڈی پی ایس آئی سی عاصم جاوید اور دیگر متعلقہ افسران نے سیکرٹری صنعت و تجارت احسان بھٹہ کو ترقیاتی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی۔پیسک کی 6 منزلہ عمارت جس کے تہہ خانے میں 2 کار پارکنگ منزلیں ہیں کی تعمیر 2019 سے جاری ہے تاہم تعمیر کے دوران ٹھیکیدار اس کا ڈھانچہ مکمل نہیں کر سکا اس لیے اسے بلیک لسٹ کر دیا گیا جس وجہ سے تعمیراتی عمل 2 سال تک رکا رہا۔ اب پیسک بورڈ نے باقی ماندہ کام کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے ۔ احسان بھٹہ نے پیسک انتظامیہ کو ہدایت کی کہ عمارت کو 3 یا4 ماہ میں مکمل کروانے کیلئے فوری طور پر آئی ڈی اے پی یا محکمہ مواصلات وتعمیرات سے رابطہ کیا جائے۔ عمارت کی تکمیل پرپیسک ہیڈ کوارٹر، پیسک کی دکان اور انڈسٹریز اینڈ کامرس ڈیپارٹمنٹ کو یہاں منتقل کیا جائے گا اوردفتر کی منتقلی سے کرایہ کی مد میں لاکھوں روپے کی بچت ہو گی۔احسان بھٹہ نے ہدایت کی کہ منظور شدہ  پی سی ون کے مطابق عمارت کے معیار کو یقینی بنایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...