کراچی میں منکی پاکس کے کیسز کی اطلاعات، وزیر صحت کی تردید 


کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی میں بیرون ملک سے منکی پاکس کے تین مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر محکمہ بارڈر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر غلام مرتضیٰ شاہ نے کہا کہ بیرون ملک سے کراچی آنے والے اب تک منکی پاکس کے تین مشتبہ مسافر سامنے آئے ہیں، تینوں مسافروں میں دوران سکریننگ منکی پاکس کی علامات پائی گئیں۔ وزیر صحت عذرا فضل پیچوہو نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں منکی پاکس کا ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا اور کراچی ائیرپورٹ پر مسافر میں منکی پاکس کی علامات سے متعلق کوئی صداقت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ائیرپورٹ انتظامیہ کو تصدیق کے بغیرکسی قسم کی اطلاع جاری کرنے کا اختیار نہیں، محکمہ صحت تمام صورتحال کو ازخود مانیٹر کر رہا ہے لہٰذا منکی پاکس سے متعلق غیر مصدقہ اطلاعات فراہم کرنے سے گریز کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن