زرمبادلہ کے ذخائر دسمبر 2022ءکے بعد دوبارہ 10 ارب ڈالر ہو گئے 


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر دسمبر 2022ءکے بعد دوبارہ 10 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔ سٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 20 اپریل کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 5 کروڑ 94 لاکھ ڈالر اضافے سے 10 ارب 2 کروڑ 43 لاکھ ڈالر رہے۔ سٹیٹ بنک کے ذخائر 20 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں 3 کروڑ 3 لاکھ ڈالر بڑھ کر 4 ارب 46 لاکھ ڈالر رہے جبکہ کمرشل بنکوں کے ذخائر 2کروڑ 91 لاکھ ڈالر بڑھ کر 5 ارب 56 کروڑ ڈالر رہے۔
زر مبادلہ ذخائر

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...