اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد حکومت کی اتحادی جماعتوں کے ارکان کی نشستوں پر جا کر ان کا شکریہ ادا کیا۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں وزیراعظم پر اعتماد کی قرارداد کی منظوری کے بعد حکومت اور اتحادی جماعتوں کے ارکان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ڈیسک بجائے۔ وزیراعظم ارکان کی نشستوں پر گئے اور انہوں نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم کے قومی اسمبلی میں پہلے سے اعتماد کے 6 ووٹ بڑھ گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف 174ووٹ لے کر وزیراعظم منتخب ہوئے تھے۔ جمعرات کو وزیراعظم کو اعتماد کے ووٹ میں 180 اراکین کی حمایت حاصل ہوئی۔ ضمنی انتخابات میں عبدالقادر مندوخیل، علی موسیٰ گیلانی اور عبدالرحیم بلوچ رکن منتخب ہوئے۔ دو آزاد اراکین کی وزیراعظم کو حمایت حاصل ہوئی۔ بی اے پی کی زبیدہ جلال بھی حکومتی بنچز پر آگئیں۔ مسلم لیگ (ن) نے ضمنی انتخابات میں ایک مزید سیٹ جیتی۔ ارکان پارلیمنٹ کے لیے ظہرانے میں 6 ڈشوں کا اہتمام کیا گیا۔ وزیر اعظم نے اراکین پارلیمنٹ کے لیے وزیرِ اعظم ہاو¿س سے کھانا تیار کروایا ہے۔ ذرائع کے مطابق میٹھے میں فرنی، حلوہ اور فروٹ چاٹ بھی رکھی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف کے منحرف ارکان قومی اسمبلی بھی ظہرانے میں شریک ہوئے ہیں۔
6 ووٹ