پاکستان خودمختار ، اسکے روس سے سستا تیل خریدنے کے مخالف نہیں : امریکہ 

Apr 28, 2023


 واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکہ کے محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان کے روس سے تیل خریدنے کے معاہدے کے مخالف نہیں، ہر ملک اپنے مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے معاہدے کرنے میں آزاد ہے۔ ان خیالات کا اظہار امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کیا جب ان سے صحافی نے روس کے پاکستان کو سستے داموں پیٹرول کے پہلے آرڈر سے متعلق سوال کیا تھا۔ ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ ہر ملک اپنے مفادات کو دیکھتے ہوئے فیصلے کرتا ہے اور یہ تو توانائی کی فراہمی کا معاملہ ہے۔ پاکستان بھی ایک خود مختار ملک ہے۔ اس بات کو یقینی بنانے کی بھی ضرورت ہے کہ روس کی پیٹرول سے خریداری صدر پیوٹن کی جنگی جارحیت کو توانا کرنے کا سبب نہ بنے۔ ویدانت پٹیل نے مزید کہا کہ ہم نے کبھی بھی روس کو توانائی کی عالمی منڈی سے دور رکھنے کی کوشش نہیں کی لیکن یوکرین جنگ کے بعد حالات یکسر تبدیل ہیں۔ اس کے باوجود کوئی ملک روس سے پیٹرول لینا چاہے تو یہ اس کی صوابدید ہے۔

مزیدخبریں