قرآن مجید بنی نوع انسان کیلئے ہدایت کا سرچشمہ ہے: خورشید احمد

Apr 28, 2023


لاہور (نیوز رپورٹر) اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید ماہ رمضان المبارک میں نازل فرمایا جو بنی نوع انسان کیلئے ہدایت کا سرچشمہ ہے۔ ماہ رمضان میں روزے رکھنے کیلئے ہدایت فرمائی جو انسانی کے روحانی و جسمانی کردار کو بلند کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق حکمرانوں اور مسلم امہ کو ان احکام پر عمل کرتے ہوئے اپنے اتحاد سے سماج میں غربت جہالت مہنگائی بے روزگاری اور امیر و غریب کے بے پناہ فرق کو ختم کرنے میں کامیاب فرمائے۔ ملک کی سیاسی جماعتوں اور تمام محب الوطن عناصر کافرض ہے کہ وہ متحد ہوکر پاکستان میں اقتصادی سماجی مشکلات دور کرے اور وطن عزیز کو معاشی و سیاسی طور پر خود کفیل بنانے کی جدوجہد کو کامیاب کریں۔ ان خیالات کا اظہار خورشید احمد جنرل سیکرٹری یونین نے آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکز یونین سی بی اے کے زیر اہتمام عیدالفطر کے بعد واپڈا و محکمہ بجلی کے محنت کشوں اور نمائندگان کے کارکنوں کے اعزاز میں بختیار لیبر ہال میں منعقدہ عید ملن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے اسامہ طارق، حاجی محمد یونس، مظفر متین، حاجی لیاقت علی، ملک زاہد علی گجر، رانا شہباز احمد، نوید عاشق ڈوگر، رانا شفیق امان اللہ خان ،حسن منیر بھٹی، نوشیر خان و دیگر نمائندگان نے خطاب کیا۔ 

مزیدخبریں