لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈاتھارٹی کی ٹیم نے سبزازار میں مٹن اور بیف شاپ پر چھاپہ مار کر 2ہزار کلو بیمارہ بدبودارگوشت برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی جہانگیر انور نے کہا کہ مضر صحت بیمار گوشت فروخت کرنے پر کاروبار بند کیا گیا۔خراب، بدبودار، زائدالمیعاد سبز مائل رنگت گوشت کی موجودگی پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ سابقہ ہدایات کی خلاف ورزی اورصفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے۔ برتن،ٹوکے ،چھریاں،مشینری ضبط کر کے کاروبار بند کر دیا گیا۔ناقص گوشت کا مکروہ دھندہ کرنے والے شاپ مالکان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔بیمار ایکسپائر گوشت کا استعمال انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ثابت ہوتا ہے۔