بیرسٹر سید اظفر علی ناصر کا لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا دورہ، سینئر سٹیزن سنٹر کا جائزہ


 لاہور(خبرنگار) نگران صوبائی وزیر برائے ہاو سنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بیرسٹر سید اظفر علی ناصر کی لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دفتر آمد، اس موقع پر کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے صوبائی وزیر کا استقبال کیا۔ صوبائی وزیر نے کمشنر کے ہمراہ ایل ڈی اے ون ونڈو سیل کا دورہ بھی کیا۔صوبائی وزیر نے ون ونڈو سیل میں قائم سینئر سٹیزن سنٹر کا بھی جائزہ لیا۔ انہوںنے شکایات کے ازالے کیلئے ون ونڈو سیل میں خصوصی کاو نٹر قائم کرنی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شکایات کے ازالے کیلئے ایک افسر کو بھی تعینات کیا جائے۔ صوبائی وزیر نے شہریوں کی شکایات سنیں اور افسران کو ان کے حل کیلئے ہدایات بھی دیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر ہاو سنگ سید اظفر علی ناصر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے مسائل میرٹ پر حل کیے جائیں گے۔ وزیراعلی پنجاب سید محسن نقوی کا کرپشن پرزیروٹالرنس کا مشن ہے۔ جو رشوت مانگتا ہے میرے پاس آئے، سخت کارروائی کی جائے گی۔ افسران کو کہہ دیا ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ نے کرپشن کے خلاف سخت ایکشن لینے کا حکم دیا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ بلڈنگ پلان میں منظور شدہ پارکنگ کی جگہ سے تجاوزات ہٹانے کے لیے شہر میں جامع آپریشن شروع کیا جا رہا ہے۔ منظور شدہ پارکنگ کی جگہ پر ہرگز تجاوزات قائم نہیں کرنے دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن