لاہور(نیوز رپورٹر) پنجاب کے تمام محکموں میں سرکاری ملازمین کی درست معلومات سمیت ان کی پروفائلز، مہارت، پوسٹنگ اور کارکردگی کے ریکارڈ کو برقرار رکھنے کیلئے پی آئی ٹی بی کے وضع کردہ ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے پنجاب بھر کے 39 سرکاری انتظامی محکموں کے اب تک 6 لاکھ 68 ہزار افسران کے پروفائلز کو ڈیجیٹائز کیا جا چکا ہے۔ یہ بات پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف کی زیرِ صدارت اجلاس میں بتائی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ گریڈ 1 سے گریڈ 16 کے 6 لاکھ 17 ہزار جبکہ گریڈ 17 اور اس سے اوپر گریڈ کے 51 ہزار سے زائد افسران کے پروفائلز کو ڈیجیٹائز کیا گیا ہے۔ سسٹم کے تحت ابتک 1 لاکھ 10 ہزار سے زائد سرکاری افسران کو ٹرانسفر نوٹیفکیشن جاری کیے گئے ہیں۔ محکمہ سکول ایجوکیشن میں چھٹی کی درخواست کے ماڈیول کے تحت 77 لاکھ سے زائد چھٹی کی درخواستیں منظور کی گئیں۔ اس موقع پر پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف نے کہا کہ محکمانہ امور میں شفافیت لانے اور سرکاری افسران کی کارکردگی بڑھانے میں یہ سسٹم نہایت کار آمد ثابت ہوا ہے۔
ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم : 6 لاکھ 68 ہزار افسروںکے پروفائلز کو ڈیجیٹائز ہوچکے
Apr 28, 2023