پاک فضائیہ کا ائربس طیارہ 149مسافروں کو لیکرجدہ سے کراچی پہنچ گیا

پاک فضائیہ کا ائربس طیارہ 149مسافروں کو لے کرجدہ سے کراچی بحفاظت لینڈ کرگیا ہے، پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی تک اپنے آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔ترجمان پاک فضائیہ کہ مطابق ایئربس اور سی 130 ہرکولیس طیارے سوڈان سے جدہ کے راستے پاکستانیوں کے انخلا میں مصروف عمل ہیں۔ طیارہ 149 مسافروں کو لے کر جدہ سے کراچی بحفاظت لینڈ کرگیا ہے جبکہ سی 130 طیارہ پاکستانی مسافروں کو لے کر آج شام لینڈ کرے گا۔پاک فضائیہ وزارت خارجہ اور سوڈان و سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانوں کے ساتھ مل کر پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے ہرممکن کوششیں کر رہی ہے۔پاک فضائیہ مصیبت میں گھرے پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کی بحفاظت وطن واپسی تک اپنے آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھے گی۔دوسری جانب وزیراعظم نے انخلاء کی کوششوں پر پوری ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے847 پاکستانیوں کے بحفاظت سوڈان کی بندرگاہ پہنچنے پر اظہار اطمینان اور107 پاکستانیوں کے جدہ پہنچنے پر اظہار تشکرکیا۔شہبازشریف نے پاک فضائیہ کے انتظامات کی بھی تعریف کرتے ہوئے وزیرخارجہ، وزیرمملکت خارجہ، سیکرٹری وزارت خارجہ، سوڈان میں پاکستانی سفیر اور دیگر حکام کو خراج تحسین پیش کیا۔

ای پیپر دی نیشن