کراچی کی عدالت نے ڈاکٹرعامرلیاقت مرحوم کے قتل کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست مستردکردی، درخواست ان کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی جانب سے دائرکی گئی تھی ۔مقامی عدالت میں عامرلیاقت کے قتل کا مقدمہ درج نہ کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی،عدالت نے ڈاکٹرعامرلیاقت کی بیوہ دانیہ شاہ کی درخواست مسترد کردی جس پران کے وکیل کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلہسندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔دانیہ شاہ کے وکیل لیاقت گبول ایڈووکیٹ نے عدالتی فیصلے کوسندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ سیشن کورٹ نے فیصلے میں اہم نکات کو مدنظرنہیں رکھا۔وکیل کے مطابق عامر لیاقت حسین کو فروری 2022 میں اجنبی افراد نے 25 کروڑروپے دیے تھے جن کی وصولی کی ویڈیو بھی بنائی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ عامرلیاقت حسین نے 3کروڑ روپے بینک میں رکھے جبکہ بقیہ رقم خدا داد کالونی والےگھر کے لاکرزمیں رکھی گئی تھی۔وکیل نے مزید کہا کہ عامرلیاقت کا قتل ہوا ہے اور قتل کا مقدمہ درج کیا جانا چاہیے۔ دانیہ شاہ نے اپنی درخواست میں عامرلیاقت کے 4ملازمین اور3نامعلوم افراد کو نامزد کیا ہے۔