مسجد الحرام میں باران رحمت برسنے سے عمرہ زائرین کے چہرے کِھل اٹھے

مکہ مکرمہ اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہونے پرمسجد الحرام میں موجود عمرہ زائرین نے بارانِ رحمت پر اللہ کا شکر ادا کیا۔مسجد الحرام میں بھی باران رحمت خوب جم کر برسی توعمرہ زائرین کے چہرے کِھل اٹھے اور انہوں نے بارش کے دوران طواف کعبہ جاری رکھا۔موسلادھار بارش ہونے پرعمرہ زائرین نے باران رحمت پر اللہ کا شکرادا کیا لیکن بارش کی وجہ سے مکہ مکرمہ کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

ای پیپر دی نیشن