75روپےکانوٹ ہر قسم کی ٹرانزکشن کیلئےقابل قبول ہے:اسٹیٹ بینک

کراچی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 75 والے نوٹ کے حوالے سے پھیلائی جانے والی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا 75 روپے کا نوٹ ہر قسم کی ٹرانزکشن کیلئے قابل قبول ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی 75 روپے کی نوٹ کے حوالے سے وضاحت سامنے آگئی. ترجمان اسٹیٹ بینک کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہاسٹیٹ بینک نے 75 ویں سالگرہ پر 14 اگست کو یہ نوٹ جاری کیا تھا. 75 روپے کا نوٹ مستقبل میں ختم کرنے کا ارادہ نہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ 75روپےکانوٹ ہر قسم کی ٹرانزکشن کیلئےقابل قبول ہے. 75 والے نوٹ کے حوالے سے پھیلائی جانے والی افواہیں بے بنیاد ہیں۔اسٹیٹ بینک نے کہا کہ 75 روپے کا نوٹ صرف ایک بار ہی بڑی تعداد میں پڑنٹ کیا گیا اور دوبارہ پرنٹ نہیں ہوگا۔ترجمان نے مزید بتایا کہ دس روپے کا سکہ 2016 میں جاری کیا گیا تھا. دس روپے کے نوٹ کو ختم کرنے کا ابھی کوئی پلان نہیں. دس روپے کا نوٹ اور سکے دونوں زیر استعمال رہیں گے۔ایک دو کے سکوں کے حوالے سے اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ 1 اور 2 روپے کے سکے ختم کرنے کی بھی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔

ای پیپر دی نیشن