راولپنڈی: رشتے کے تنازعے پر میاں بیوی اور بیٹی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی: گوجر خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رشتے کے تنازعے پر میاں بیوی اور بیٹی کو قتل کرنے والے اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گوجر خان پولیس نے رشتے کے تنازعے پر میاں بیوی اور ان کی بیٹی کے قتل میں ملوث اشتہاری ملزم فخر اقبال کو واقعے کے 8 سال بعد گرفتار کیا۔ ملزم نے 2015 میں رشتے کے تنازعے پر فائرنگ کردی تھی۔فائرنگ کے نتیجے میں محمد الطاف، ان کی اہلیہ صدیقہ بیگم اور بیٹی صبیحہ خانم جاں بحق ہوگئے تھے۔ ملزم فخر اقبال واردات کے بعد فرار ہوگیا۔ گوجر خان پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔گوجر خان پولیس کا کہنا ہے کہ اشتہاری مجرم کی گرفتاری پر ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے گوجر خان پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔ اشتہاری مجرم کو قرارواقعی سزا دلوانے کیلئے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

 خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی میں ملیر کینٹ روڈ پر واقع رہائشی اپارٹمنٹ کے فیلٹ سے خاتون کی لاش ملی جسے مبینہ طور پر گلا دبا کر قتل کیا گیا۔

آج سے 3 روز قبل سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق خاتون کے قتل کے الزام میں پولیس نے شوہر کو گرفتار کرکے اس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔ گرفتار ملزم کی مقتولہ خاتون سے دوسری شادی تھی۔

ای پیپر دی نیشن