بندر پارلیمنٹ ہاؤس کی چھت پر چڑھ گیا اور بلا خوف وخطر چھت کی منڈیر پر ٹہلتا رہا اور پھر وہاں سے اتر کر منظر سے غائب ہوگیا۔
کچھ دن قبل پارلیمنٹ ہاؤس میں جنگلی بلی گھس گئی تھی. جس نے پارلیمنٹ ہاؤس میں کافی توڑ پھوڑ بھی کی تھی۔
ایک نئی ویڈیو سامنے آئی ہے .جس میں بندر پارلیمنٹ ہاؤس کی چھت پر موجود ہے اور دیوار پر مٹر گشت کر رہا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بندر پارلیمنٹ ہاؤس کی چھت کی منڈیر پر بلا خوف وخطر آرام سے ٹہل رہا ہے۔ کچھ دیر اسی طرح ٹہلنے کے بعد وہ پلٹتا ہے اور پھر منڈیر سے اتر کر چھت پر ہی کیمرے کی آنکھ سے غائب ہو جاتا ہے۔
جنگلی بلی کے بعد بندر بھی پارلیمنٹ ہاؤس میں سیر سپاٹے کے لئے پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہونے والی جنگلی بلی کو سکیورٹی اہلکاروں نے پکڑ لیاتھا۔