وزیراعظم شہباز شریف، برطانوی بادشاہ چارلس کی تاجپوشی میں شرکت کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف برطانوی بادشاہ چارلس کی تاجپوشی تقریب میں شرکت کیلئے برطانیہ جائیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف مئی کے پہلے ہفتے برطانیہ کا دورہ کریں گے جس کے دوران برطانوی بادشاہ چارلس کی تاج پوشی تقریب میں شرکت کریں گے۔شہباز شریف دورہ برطانیہ کے دوران لندن میں اپنے بڑے بھائی نوازشریف سے بھی ملاقات کریں گے۔

 اس سے قبل 5 مئی کو وزیراعظم نواز شریف لندن میں دولت مشترکہ کے رہنماؤں کی ایک تقریب میں شرکت کریں گے۔ توقع ہے کہ وہ تقریبات میں شریک رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کی ایک طویل تاریخ ہے جو متحرک پاکستانی-برطانوی کمیونٹی میں مضبوطی سے منسلک ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم برطانوی بادشاہ اور شاہی خاندان کو پاکستان اور اس کے عوام کے دوست کے طور پر دیکھتے ہیں اور پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے منتظر ہیں۔۔

ای پیپر دی نیشن