قلعہ دیدار سنگھ(نمائندہ خصوصی)سرکاری وردی کا ناجائز استمال، اے ایس آئی کو مفت فروٹ نہ دینا معمر ریڑھی بان کا جرم بن گیا۔ نہر پل پر صدیق بٹ نامی معمر نے فروٹ کی ریڑھی بنا رکھی ہے ریڑھی بان نے سی پی او کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے تھانہ لدھیوالہ وڑائچ میں تعینات اے ایس آئی اکثر مفت فروٹ لے کر جاتا ہے گزشتہ روز منع کیا کہ میں اپنے بچوں کا پیٹ پالوں یا آپکو مفت فروٹ دوں جس پروہ آپے سے باہر ہوگیا اور گریبان سے پکڑ سڑک کر گھسیٹتا رہا قریبی دکانداروں نے میری جان بخشی کروائی، دھمکیاں دیتے ہوئے چلا گیا ۔شہری نے وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ ایسے کرپٹ عناصر کیخلاف محکمانہ کاروائی کرتے ہوئے نوکری سے فارغ کیا جائے۔