گوجرانوالہ:نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں غیر ملکی مشکوک افراد کی اطلاع ، پولیس کا سرچ آپریشن

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں غیر ملکی مشکوک افراد کی اطلاع پر پولیس نے سوسائٹی کے داخلی اور خارجی راستے بند کر کے سرچ آپریشن کیا ہے ۔ پولیس کی بھاری نفری نے ریڈ کرتے ہوئے مشکوک افراد کو گھیرے میں لے لیا ہے دوسری جانب یہ بھی بتایا جا رہا ہے جن کی گرفتاری کے لئے ریڈ کیا ہے وہ کوئی مشکوک افراد نہیں بلکہ نجی ہاوسنگ سوسائٹی نے انہیں سکیورٹی گارڈ بھرتی کیا ہواہے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ یہ افراد آئے روز سوسائٹی کے رہائشیوں کو بلا جواز تشدد کا نشانہ بناتے تھے اس حوالے سے رہائشیوں نے اعلی پولیس حکام کو تحریری شکایات کیں جس پر پولیس نے ریڈ کیا ہے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پولیس نے تین افراد کو حراست میں لیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن