قلعہ دیدار سنگھ(نمائندہ خصوصی)سیاسی وسماجی شخصیت اور چیئرمین پولیس کمیٹی چیمبر آف کامرس حاجی شیخ زاہد اقبال نے کہا ہے کہ غیر ملکی قرضوں کی وجہ سے پاکستان کی معیشت کی سانسیں بند ہو رہی ہیں۔اور اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو ہماری مشکلات میں دن بدن مزید اضافہ ہو گا۔اس وقت سب کو اپنی اپنی سیاست کو پس پشت ڈالتے ہوئے صرف اور صرف قومی سوچ اپنانی چاہئے،بصورت دیگر ہمارے پاس سوائے پچھتاوے کے کچھ نہیں بچے گا۔پاکستان کے موجودہ معاشی حالات ،ہماری پالیسیوں اور سمت سے ہرگز یہ نہیں لگتا کہ آنے والے چند سالوں میں ہم آئی ایم ایف سے چھٹکارہ حاصل کر سکیں یا عام آدمی سکھ کا سانس لے سکے۔
غیر ملکی قرضوں سے معیشت کی سانسیں بند ہو رہی ہیں: شیخ زاہد اقبال
Apr 28, 2024