فری طبی سہولیات پیپلز پارٹی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے:صغیر بٹ 

Apr 28, 2024

گو جرانوالہ(نمائندہ خصوصی)عوام کو فری طبی سہولیات کی فراہمی پیپلز پارٹی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جس طرح سندھ میں عوام کو ہیلتھ کی سہولیات مل رہی ہیں اسی طرح پنجاب میں بھی ہونی چاہیںان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے سٹی سیکرٹری اطلاعات محمد صغیر بٹ نے پی پی63کے ٹکٹ ہولڈرڈاکٹر فیصل چوہدری کی جانب سے لگائے جانے والے فری صحت میلہ کیمپ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر رہنما پیپلز پارٹی با ایوب مہر،لالہ وقاص ادریس و دیگر بھی موجود تھے۔صحت میلہ کیمپ میں فری چیک اپ کیا گیا فری ادویات اور مختلف ٹیسٹ بھی فری کئے گئے جبکہ لیبارٹری رپورٹس بھی فری دی گئی۔صحت میلہ کیمپ میں چائلڈ سپیشلسٹ ،ماہر امراض دل،فزیو تھراپسٹ سمیت دیگر اسپیشلسٹ ڈاکٹرز نے خدمات سر انجام دیں ۔

مزیدخبریں