گو جرانوالہ:پرائمری کے بچوں میں فری درسی کتب کی تقسیم شروع  

Apr 28, 2024

گو جرانوالہ(نمائندہ خصوصی)درسی کتب سے محروم سرکاری سکولوں کے طلبہ و طالبات کی سنی گئی، محکمہ تعلیم نے پرائمری تک کے بچوں میں فری درسی کتب کی تقسیم شروع کردی ۔ یکم اپریل کو نئے تعلیمی سیشن شروع ہونے کے 27روز بعد فری درسی کتب ملنے پر والدین بھی خوش ہیں۔ مڈل اور ہائی حصے کی بیشتر کتابیں تاخیر کا شکار طلبہ و طالبات فری درسی کتب کے منتظرہیں۔ محکمہ تعلیم نے سرکاری سکولوں میں،بکس بنک،قائم کرکے بچوں سے اکھٹی ہونے والی پرانی کتابیں اگلی کلاسز میں پرموٹ ہونیوالے بچوں میں تقسیم کی گئی تاہم اگلی کلاسز میں پرموٹ ہونے اور نئے داخل ہونے والے لاکھوں طلبہ وطالبات کتابوں کے بغیر تعلیمی سلسلے کو آگے بڑھانے پر مجبور ہوئے ۔

مزیدخبریں