طورخم(نیٹ نیوز) پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی گزرگاہ طورخم پر کسٹم عملے نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ٹرک کے خفیہ خانوں سے ایک ارب روپے کی آئس اور ہیروئن برآمد کرلی۔ چیف کلیکٹر کسٹم خیبر پی کے سعید اکرم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا افغانستان سے منشیات سمگلنگ کرنے کی خفیہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں ۔