جیکب آباد‘ٹنڈو الہیار (این این آئی)اندرون سندھ خسرہ کی وباء نے ڈیرے ڈال لئے‘ 6معصوم زندگیاں لقمہ اجل بن گئیں ۔جبکہ سینکڑوں بچے اس موذی وباء سے متاثر ہیں۔ جیکب آباد اور گردونواح کے علاقوں میں خسرہ کی وباء تیزی سے پھیلنے لگی ہے، خسرہ کی وباء کے باعث تحصیل ٹھل کے نواحی گاؤں گلشیر کنرانی میں 4 سالہ لال زادہ کنرانی اور ریاض کالونی میں 8 ماہ کی زہرہ بتول خسرہ میں مبتلا ہوکر فوت ہوگئے جبکہ ضلع کے مختلف علاقوں میں سیکڑوں بچے خسرہ کی وباء میں مبتلا ہوچکے ہیں، ضلع میں خسرہ کی وباء تیزی پھیلنے کے باوجود محکمہ صحت کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کئے جارہے ۔
جیکب آباد:2دن میں خسرے سے6بچے انتقال کرگئے‘سینکڑوں متاثر
Apr 28, 2024