سرائے مغل(نامہ نگار)حکومت کی ناقص گندم پالیسی کیخلاف پنجاب کے طول و عرض میں کسان بورڈ کے احتجاج میں کسانوں کی بھرپور شرکت نے حکمرانوں اور اپوزیشن کے ممبران اسمبلی کو گندم پالیسی کو ناقص کہنے پر مجبور کر دیا۔ کسانوں کا احتجاج رنگ لائیگا اور حکومت کو گندم کا دانہ دانہ خریدنے پر مجبور کر دینگے۔ ان خیالات کا اظہار کسان بورڈ پاکستان کے نائب صدر نور الٰہی تتلہ اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی محمد رمضان نے کیا۔