قصور:سکو ل انتظامیہ کی لاپروائی ‘طالبہ کلاس میں بند‘بچی کا شور سن کر اہل علاقہ نے نکالا

قصور (نمائندہ نوائے وقت) مصطفی آباد میں گورنمنٹ ایلیمینڑی گرلز سکو ل کے عملہ کی غفلت اور لاپرواہی سے ننھی عافیہ کلاس روم میں بند،بچی کے شور پر اہل علاقہ نے نکالا۔مصطفی آباد کے گورنمنٹ ایلیمنٹری گرلز سکول میں چھٹی کے وقت تیسری کلاس کی طالبہ عافیہ کلا س روم میں سوئی ہوئی تھی اور سکول کا چوکیدار کلاس روم کو تالا لگا کر گھر کو چلا گیا، جب عافیہ گھر نہ پہنچی تو اہل خانہ نے تلاش شروع کردی۔عافیہ جب نیند سے جاگی اور دروازہ کھٹکھٹایا شیشے کو بھی تھپتھپایا تو شیشہ ٹوٹنے سے ہاتھ بھی زخمی ہو گئے اور تھوڑی دیر بعد عافیہ کی چیخ و پکار سن کر اہل علاقہ نے عافیہ کو کلاس روم سے باہر نکال کر ورثاء کے حوالے کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...