بچوں کی لڑائی پرفائرنگ ‘ایک شخص ہلاک ‘2خواتین سمیت 9زخمی ‘2ملزم گرفتار

لاہور(نامہ نگار)  تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے میں گلی میں کھیلتے  بچے کسی بات پر لڑ پڑے۔  بات والدین تک پہنچی تو   جھگڑا شروع کردیا۔دوطرفہ جھگڑا تصادم میں بدل گیا۔ ایک گروپ نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ نتیجے میں ایک شخص موقع پر دم توڑ گیا جبکہ 2خواتین سمیت 9افراد شدید زخمی ہو گئے۔مرنیوالے شخص کی شناخت دلاور کے نام سے ہوئی ہے۔ فائرنگ سے علاقے میں شدید جوف وہراس پھیل گیا۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس نے  دلاور کی نعش  پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ۔  زخمیوں میں مقتول دلاور کا بھائی عمر، بیٹا عمران، باپ حنیف،ماں گلزاری بی بی اور دیگر شامل ہیں، پولیس نے فائرنگ میں ملوث دو ملزمان فیصل اور یوسف کو حراست میں لے لیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن