دہشتگردوں، شر پسند عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنائینگے:آئی جی پنجاب 

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں اہم فالو اپ ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے"محفوظ پنجاب"ویژن کے تحت لا اینڈ آرڈر، کرائم کنٹرول کیلئے افسران کو ٹاسک دیئے گئے، کرائم پاکٹس کی میپنگ، ڈکیتی، رابری، اغوا سمیت سنگین جرائم کے خاتمے کیلئے اہداف و ٹائم لائن مقرر کی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ 8 سرحدی اضلاع کو مزید محفوظ بنایا جا رہا ہے۔دہشت گردوں، شر پسند عناصر کے مذموم عزائم کو سکیورٹی اداروں کیساتھ مل کر ناکام بنائیں گے۔ حکومت پنجاب جرائم کے خاتمے کیلئے پنجاب پولیس کو جدید آلات سے لیس کر رہی ہے، سرحدی اضلاع کو تھرمل کیمرے، ماونٹڈ گنز، اے پی سیز، لوکیٹر، کوارڈ کاپٹرز فراہم کئے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن