لاہور(خصوصی نامہ نگار ) ترجمان مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے سینئر سیاستدان محمود خان اچکزئی کیخلاف جاری وارنٹس گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی رہنماؤں پر بے بنیاد اور جھوٹے مقدمات بلا جواز اور شرمناک ہیں۔ یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ترجمان مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ’’ تحریک تحفظ آئین پاکستان‘‘ کے صدر پر ایف آئی آر کا اندراج سیاسی قیادت کو ہراساں کرنے کے مترادف ہے۔
محمود خان اچکزئی کیخلاف وارنٹس گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں:ترجمان مجلس وحدت مسلمین
Apr 28, 2024