لاہور(خصوصی نامہ نگار)ممتازمذہبی سکالر ڈاکٹرعلامہ راغب حسین نعیمی، جماعت اہلحدیث کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی اور مرکزی جمعیت اہلحدیث کے نائب امیر ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ ہندو اور سکھ یاتریوں کو کھلے دل اورکشادہ سینوں کے ساتھ خوش آمدید کہا ہے اور انہیں مذہبی رسومات کی ادائیگی کی مکمل آزادی بھی دی ہے بلکہ ان کے قیام و طعام سمیت ہر ضرورت کا خیال رکھتے ہیں اِس لئے ہم توقع رکھتے ہیں کہ بھارتی حکومت مسلمان زائرین کے ساتھ باعزت سلوک کریگی کیونکہ ایسے واقعات سے معاشرتی سطح پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں ویسے بھی اولیاء اللہ کے دربار پر تو رنگ و نسل اور مذاہب سے بالاتر ہوکر لوگ جاتے ہیں اِس لئے توقع رکھتے ہیں کہ مسلمان زائرین کے ساتھ باعزت سلوک کیا جائے گا جیسا سلوک پاکستان میں ہندو اور سکھ یاتریوںکے ساتھ کیاجاتا ہے۔ ان رہنماؤں نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ کی طرح ہندو توا کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلمان زائرین کو محصور کیا ۔
ہمیشہ ہندو ، سکھ یاتریوں کو کھلے دل خوش آمدید،مذہبی آزادی دی :راغب نعیمی
Apr 28, 2024