فیروزوالہ( نامہ نگار) شاہدرہ موڑ، بیگم کوٹ چوک اور ونڈالہ روڈ میں تجاوزات نے شہریوں کا جینا محال بنا دیا۔ جی ٹی روڈ اور سروس روڈ پر خواتین بچے بوڑھے چلنے پھرنے اور گزرنے سے قاصر ہو گئے۔ سٹالز مافیاز نے سروس روڈز اپنی اپنی دکانداریاں تجاوزات کر کے بڑھا دی۔ انتظامیہ مبینہ منتھلیاں بٹورنے کا شکار ہوگئی۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب چیف سیکرٹری پنجاب دیگر محکموں کے سربراہ فوری طور پر تجاوزات لگانے والوں کیخلاف کاروائی کریں۔