لاہور( خصوصی نامہ نگار )قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت میں 2.94روپے فی یونٹ اضافہ، عوام پر بجلی گرانے کے مترادف ہے۔ 25 کروڑ عوام بھاری بلوں کو ادا کرنے کی سکت نہیں رکھتے۔ اس اضافے سے عوام پر اربوں روپے کا آضافی بوجھ پڑے گا۔ اضافے کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔ ملک بھر میں ایک ماہ کے دوران 92 کروڑ 69 لاکھ یونٹس کی اووربلنگ کا انکشاف تشویشناک ہے۔