لاہور(خبرنگار)آؤٹ ڈور اور ان ڈور ڈینگی لاروا کی تلفی کو یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک ہوگئی۔ ڈی سی لاہور کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز کے فیلڈ میں سرپرائز دورے کیے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نبیل میمن نے ڈی ایچ اے فیز تھری میں ڈینگی ٹیموں کے کام کا معائنہ کیا۔ کنسٹرکشن سائٹ سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر ٹھیکیدار کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ ساتھ ہی ڈینگی لاروا تلف کردیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی رائے بابر نے یو سی 26 راوی زون میں پولیس کوارٹرز میں ڈینگی سروئلنس کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن صاحبزادہ یوسف نے یو سی 95 گلبرگ میں ڈینگی سروئلنس کا جائزہ لیا، انہوں نے ان ڈور ڈینگی لاروا موقع پر تلف کروایا۔ اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ زینب طاہر نے یو سی 122 میں ڈینگی ٹیموں کے کام کا معائنہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر شالیمار انعم فاطمہ نے یو سی 52 میں ٹیم نمبر 11 کے کام کا معائنہ کیا۔، انہو ں نے ایریا انچارج کو مائیکرو پلان کے مطابق کام کی ہدایت کی۔