لاہور(نیوز رپورٹر) شالامار انسٹی ٹیوٹ آ ف ہیلتھ سائنسز میں آٹھویں انٹر نیشنل کانفرنس کا آ غاز ہو گیا۔ 4 روزہ کا نفرنس کا اس سال کا عنوان آ رٹیفیشل انٹیلی جنس کے دور میں ہیلتھ کیئر کی سہولیات اور میڈیکل ایجو کیشن ہے۔ چیئر مین بورڈ آ ف ٹرسٹیز بزنس مین ہسپتال ٹرسٹ شاہد حسین، پرنسپل شالامار میڈیکل اینڈ ڈینٹل کال پروفیسر زاہد بشیر ، ڈاکٹر عائشہ نعمان ، فیکلٹی ممبران اور ہسپتال کے ڈاکٹرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پاکستان بھر سے مختلف شعبوں کے ڈاکٹرز ، سر جنز کے ساتھ بیرون ممالک سے ماہرین طب نے بھی شرکت کی۔ پرنسپل پروفیسر زاہد بشیر نے مہمانوں کو خوش آ مدید کیا۔مختلف شعبوں کی لائیو سر جریز بھی دکھائی گئیں۔ مختلف سیشنز اور ورکشاپس ہوئیں۔اس کے علاوہ طب کے مختلف شعبوں سے ڈاکٹرز اور میڈیکل کے طلبا نے اپنی ریسرچ سے متعلق مقالے پیش کئے ۔