بلوچستان: بارش سے تباہی، ندی نالے بپھر گئے، سیاح محصور، ایک شخص جاں بحق، ماں بیٹی زخمی

Apr 28, 2024

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان میں طوفانی بارشیں اور غیر معمولی ژالہ باری سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔ کوئٹہ زیارت شاہراہ کئی مقامات پر بہہ گئی۔ شاہراہ کی بندش سے بہت سے سیاح پھنس گئے۔ زیارت میں ژالہ باری سے فصلوں، باغات اور سولر پینلز کو نقصان پہنچا۔ پشین اور قلعہ سیف اللہ میں اولے پڑنے سے فصلوں، باغات کو نقصان ہوا۔ کوئٹہ، نوشکی شاہراہ بھی آبی ریلوں سے متاثر ہو گئی۔ تفتان میں ایک شخص ریلے میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ نعش نکال لی گئی۔ مستونگ اور گرد و نواح میں بارش سے ندی نالوں میں تغیانی آگئی۔ نوشکی میں آسمانی بجلی گرنے سے بچی، خاتون زخمی ہوگئیں۔ ایک درجن بھیڑ بکریاں بھی مر گئیں۔ پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں پیر 29 اپریل تک گرج چمک کے ساتھ بارش، ژالہ باری کی وارننگ جاری کر دی۔ مری گلیات، راولپنڈی،جہلم، چکوال، منڈی بہاؤالدین، اٹک، گوجرانوالہ اور گجرات میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ راولپنڈی اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، سیالکوٹ اور نارووال میں بھی بادل برسیں گے۔ کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا پارا 33 پر لیکن گرمی کی شدت 37 پر ہے۔

مزیدخبریں